Time 30 اپریل ، 2023
پاکستان

پاکستان میں منکی پاکس کے دونوں مریض صحت یاب ہوگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ پاکستان میں منکی پاکس کے دونوں مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق پمز اسلام آباد میں زیرعلاج منکی پاکس کا مریض ڈسچارج کردیاگیا ہے جب کہ منکی پاکس کا گھر میں قرنطینہ ہونے والا مریض بھی صحت یاب ہوگیا ہے۔

ماہرین متعدی امراض کے مطابق پاکستان میں چکن پاکس کے بہت زیادہ کیس سامنے  آ رہے ہیں، ملک میں چکن پاکس کے کیسز کو منکی پوکس تصور کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  وفاقی وزارت صحت کو چکن پاکس کے بڑھتےکیسز کا نوٹس لینا چاہیے۔

مزید خبریں :