Time 01 مئی ، 2023
انٹرٹینمنٹ

ایشوریہ کے پاس کتنی دولت ہے؟

اپریل 2023 کے دوران ایشوریہ کی مجموعی دولت 100 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ، انھوں نے بطور اداکارہ اچھی خاصی دولت جمع کی/فوٹوفائل
اپریل 2023 کے دوران ایشوریہ کی مجموعی دولت 100 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ، انھوں نے بطور اداکارہ اچھی خاصی دولت جمع کی/فوٹوفائل

بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کے حوالے سے سب جانتے ہیں کہ اب اداکارہ کو ایشوریہ رائے بچن کے نام سے جانا جاتا ہے ، ایشوریہ نےکم عمری سے اداکاری میں جوہر دکھا کر بالی وڈ میں اپنا مقام بنایا، انہوں نے بنیادی طور پر ہندی اور تامل دونوں انڈسٹریز میں کام کیا۔

 لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایشوریہ رائے بچن کتنی دولت اور جائیداد  کی مالک ہیں؟

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ایشوریہ کا شمار بھارت کی امیر ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، اپریل 2023 کے دوران ایشوریہ کی مجموعی دولت 100 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ، انہوں نے بطور اداکارہ اچھی خاصی دولت جمع کی۔

2022 میں ایشوریہ کی دولت کے حوالے سے شائع کی جانے والی ایک انڈین میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایشوریہ اپنے شوہر ابھیشیک اور بیٹی ارادھیا کے ساتھ خاندانی بنگلے 'جلسہ' میں رہائش پذیر ہیں جس کی قیمت 112 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

 اس کے علاوہ دبئی میں قائم جمیرا گولف اسٹیٹ پر ایک ولا بھی اداکارہ کی ملکیت  ہے، مزید برآں باندرہ برلا کمپلیکس میں  ایشوریہ  21 کروڑ بھارتی روپے کی جائیداد کی مالک ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریہ کی ایک فلم کا معاوضہ 10 سے 12 کروڑ ہوتا ہے، ان کا سالانہ معاوضہ 80 سے 90 کروڑ بھارتی روپے بنتا  ہے۔

اداکارہ کے پاس موجود گاڑیوں کی کلیکشن کے حوالے سے اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کے پاس رولز رائس( 8 کروڑ بھارتی روپے کے قریب) مرسڈیز بینز( ایک کروڑ 60 لاکھ بھارتی روپے) آڈی A8L ( ایک کروڑ 58 لاکھ بھارتی روپے ) ، لیکسس ایل ایکس ( 2 کروڑ 33 لاکھ) ہے۔

مزید خبریں :