2023 میں کس ستارے کیلئےکونسادن خوش قسمتی کا ہوگا؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

یہ تو ہم کئی بار سنتے ہیں کہ 12 ستاروں کے لیے آئندہ مہینہ یا ہفتہ کیسا رہے گا کیونکہ ستاروں کی روشنی میں اجرام فلکیات کے ماہر مختلف پیشگوئیاں کرتے ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو سائنسی اعتبار سے بتائیں گے کہ رواں برس یعنی 2023 میں کس ستارے کے لیے کون سی ایک تاریخ یا دن خوش قسمت ثابت ہونے والا ہے۔

ماہرین نے رواں سال کے لیے ہر ستارے کے لیے کچھ دن مقرر کیے ہیں، جن میں وہ یا تو کوئی خوشخبری سنیں گے یا جو کام کریں گے انہیں اس کا مثبت جواب ملے گا۔

آئیے دیکھتے ہیں کس ستارے کے لیے کون سا دن اچھا گزرنے والا ہے۔

برج حمل کے لیے جولائی کی 3 تاریخ خوش قسمت ثابت ہوگی۔

برج ثور  کے افراد کا خوش قسمت دن 5 فروری تھا۔

برج جوزا 15 جنوری جوزا کے لوگوں کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔

برج سرطان کے لیے 30 اگست سال کا بہترین دن ثابت ہوگا۔

برج اسد  کے لیے 6 نومبر 2023 کا بہترین دن ثابت ہوگا۔

برج سنبلہ افراد کے لیے 28 جون سال کا بہترین اور خوش قسمت دن ہوگا۔

برج میزان کے لیے 8 مئی یعنی رواں ماہ کا دن اچھا ثابت ہونے والا ہے۔

برج عقرب 23 جون عقرب افراد کے لیے خوش قسمت ثابت ہوگا۔

برج قوس 14 نومبر قوس کے لیے خوش قسمت دن رہے گا۔

برج جدی کے لیے 6 ستمبر اچھا دن ثابت ہوگا۔ 

برج دلو کے لیے 7 فروری خوش قسمت دن تھا۔ 

برج حوت 4 مارچ حوت افراد کے لیے اچھا دن تھا۔