02 مئی ، 2023
مسلمان عید الفطر کے بعد بڑی عید (عید الاضحٰی )کے منتظر رہتے ہیں اور اس عید پر دنیا بھر کے مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔
مصر کے فلکیاتی کلینڈر پر عید الاضحیٰ اور حج کے چاند کی متوقع تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق اس سال یوم عرفات 27 جون 2023 بروز منگل کو اور عید الاضحیٰ 28 جون 2023 بروز بدھ کو ہوگی، عرفہ کے روز مسلمان حج کی ادائیگی کیلئے عرفہ کے میدان میں جمع ہوتے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق اس سال حج کا آغاز 26 جون کو متوقع ہے۔
فلکیاتی کلینڈر کے مطابق عید الاضحٰی کے چاند کی پیدائش شوال کی 29 تاریخ 1444 بروز بدھ 28 جون کو مصر اور قاہرہ کے وقت کے مطابق 6 بج کر 38 منٹ پر ہوگی۔
جہاں تک عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کا تعلق ہے، نیا چاند اس دن غروب آفتاب کے بعد 7 سے 44 منٹ کے درمیان رہے گا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حج اور عید الاضحیٰ کی تاریخوں میں سعودیہ کی چاند دیکھنے والی کمیٹی کے باضابطہ اعلان تک تبدیلی کی جاسکتی ہے۔