Time 02 مئی ، 2023
صحت و سائنس

پنجاب میں منکی پاکس کا پہلاکنفرم کیس رپورٹ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب میں منکی پاکس کا پہلاکنفرم کیس رپورٹ ہوگیا ہے۔

منکی پاکس ڈیزیز  وارننگ سینٹر کو ڈیٹا موصول ہوگیا ہے جس نے اپنے ڈیش بورڈ پر مریض کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق 41 سالہ مریض کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے، مریض17 اپریل کو سعودی عرب سے آیا، 20اپریل کونیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نےمریض میں منکی پاکس کی تصدیق کی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہےکہ مریض کو آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 2 درجن سے زائد منکی پاکس کے مشتبہ کیسز  رپورٹ ہوچکے ہیں، منکی پاکس سعودی عرب سے آنے والے مسافروں میں رپورٹ ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق  ڈاکٹرز  اور  پیرا میڈیکس منکی پاکس سے آگاہ نہیں انہیں ٹریننگ دے رہے ہیں، ریسکیو اہلکاروں کی بھی ٹریننگ کر  رہے ہیں، منکی پاکس کے مریضوں کو  ریسکیو کی مدد سے اسپتال پہنچایا جائےگا۔

مزید خبریں :