02 مئی ، 2023
پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بلآخر انسٹاگرام والا دلچسپ فیچر طویل انتظار کے بعد اب متعارف کرادیا ہے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ پر شیئر کردہ اسٹیٹس فیس بک کی اسٹوری پر بھی شیئر کیے جاسکیں گے۔
جی ہاں! ایسا پہلے صرف انسٹاگرام میں ہوتا تھا کہ صارفین جو اسٹوری انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے تھے اسے فیس بک کی اسٹوری پر بھی پوسٹ کیا جاسکتا تھا، انسٹاگرام اور فیس بک کو کنیکٹ کرکے صارفین اس سہولت سے مستفید ہوتے تھے۔
تاہم اب یہ فیچر واٹس ایپ پر بھی دستیاب ہے۔
اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو سمجھنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
فی الحال یہ فیچر اینڈرائیڈ کے چند بیٹا ٹیسٹرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، آنے والے کچھ دنوں میں اسے آئی او ایس سمیت تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
اگر آپ کو فیس بک اسٹوری کا نیا آپشن اپنے واٹس ایپ کے اسٹیٹس پرائیویسی سیٹنگز میں نظر آتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ فیچر آپ کے اکاؤنٹ کے لیے فعال ہے۔
یہ صارفین کے اختیار میں ہوگا کہ وہ جو چاہیں اسٹیٹس فیس بک کی اسٹوری پر شیئر کرسکیں گے۔