Time 02 مئی ، 2023
دنیا

اسرائیلی جیل میں ستاسی روز بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی انتقال کرگئے

اسلامی جہاد نامی تنظیم سے منسلک قیدی خضرعدنان کی شہادت پر فلسطین کے مزاحمتی گروپوں نے عام ہڑتال کا اعلان کر دیا—فوٹو: رائٹرز
اسلامی جہاد نامی تنظیم سے منسلک قیدی خضرعدنان کی شہادت پر فلسطین کے مزاحمتی گروپوں نے عام ہڑتال کا اعلان کر دیا—فوٹو: رائٹرز

اسرائیلی جیل میں  بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی خضر عدنان انتقال کر گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدی خضرعدنان گزشتہ 87 روز سے بھوک ہڑتال پر تھے۔

اسرائیلی جیل  حکام کا کہنا تھاکہ منگل کی صبح خضرعدنان اپنے سیل میں بے ہوش پائے گئے، انہوں نے ٹیسٹ اور علاج کروانے سے انکار کر دیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق شہید خضرعدنان کا تعلق فلسطینی گروپ اسلامی جہاد سے تھا، ان کی شہادت پر فلسطین کے مزاحمتی گروپوں نے عام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی سے اسرائیلی علاقوں پر 20 سے زائد راکٹ فائر کیے گئے ہیں، راکٹ حملہ خضرعدنان کی شہادت کا ردعمل ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :