Time 03 مئی ، 2023
پاکستان

گن پوائنٹ پر بات نہیں ہوگی، 14 مئی تک اسمبلیاں کسی صورت نہیں توڑینگے: وزیر دفاع

سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم 14مئی تک اسمبلی توڑنے کا مطالبہ مان لیں، نہ ہم مانیں گے اور نہ ہی پی ڈی ایم کی کوئی جماعت مانے گی: خواجہ آصف/ فائل فوٹو
سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم 14مئی تک اسمبلی توڑنے کا مطالبہ مان لیں، نہ ہم مانیں گے اور نہ ہی پی ڈی ایم کی کوئی جماعت مانے گی: خواجہ آصف/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کا 14 مئی تک اسمبلی توڑنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ گن پوائنٹ پر بات چیت نہیں ہوگی، اگر عمران خان ایسا کرے گا تو اس کا جواب ایسے ہی آئے گا جیسا میں اور میرے ساتھی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم 14مئی تک اسمبلی توڑنے کا مطالبہ مان لیں، نہ ہم مانیں گے اور نہ ہی پی ڈی ایم کی کوئی جماعت مانے گی۔

ٰخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قانون بننے سے پہلے عدالت عملدرآمد روک دیتی ہے اور پھر ہمیں کہتی ہے کہ ہم عدالت میں مداخلت کررہے ہیں، جب تک سہولتکاری کے ذریعے سیاست میں مداخلت ختم نہیں ہوگی، معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے۔


مزید خبریں :