Time 03 مئی ، 2023
کاروبار

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

قیمت میں اضافے سے بجلی صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا: نیپرا/ فائل فوٹو
قیمت میں اضافے سے بجلی صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا: نیپرا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کے تحت بجلی کی قیمت میں 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافے سے بجلی صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور  کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا کے مطابق صارفین کو مئی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

مزید خبریں :