Time 26 اپریل ، 2023
پاکستان

کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی

کے الیکٹرک نے مارچ 2023 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4.49 روپے اضافے کی درخواست کی ہے/ فائل فوٹو
کے الیکٹرک نے مارچ 2023 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4.49 روپے اضافے کی درخواست کی ہے/ فائل فوٹو

کراچی: کےالیکٹرک نے نیپرا سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا کی عوامی سماعت 3 مئی 2023 کو کیے جانے کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک نے مارچ 2023 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4.49 روپے اضافے کی درخواست کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مارچ میں سی پی پی اے جی سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں 41 فیصد اضافہ ہوا، پی ایل ایل، ایس ایس جی سی سےخریدی آر ایل این جی کی قیمت 20 اور 14فیصد بڑھی۔

ترجمان کے مطابق فرنس آئل کی قیمت میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ایف سی اےکو نیپرا اور طے شدہ قواعدوضوابط کے تحت بلوں میں منتقل کیا جاتا ہے اور ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بھی صارفین کو منتقل ہوتا ہے۔

 ترجمان نےکہا کہ ایف سی اے کا ہر ماہ جائزہ لینے کے بعد صارفین کے ایک ماہ کے بلوں پر لاگو کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :