03 مئی ، 2023
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیف جسٹس پاکستان کو قومی اسمبلی میں بلانے کا مطالبہ کردیا۔
قومی اسمبلی سے خطاب میں شاہد خاقان نے کہا کہ پوچھا جائے کہ ایوان کی کارروائی کا ریکارڈ کیوں مانگا؟
دوسری جانب وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پورے ایوان کی کمیٹی بنانے کی قرارداد پیش کردی اور قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جسٹس منیر سے موجودہ عدلیہ تک آئین میں مداخلت کا معاملہ حل کیا جائے۔