Geo News
Geo News

Time 04 مئی ، 2023
دنیا

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے بھارت کے شہر گوا میں ہوگا

اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج بھارت جائیں گے/ فائل فوٹو
اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج بھارت جائیں گے/ فائل فوٹو

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے بھارت کے شہر گوا میں ہوگا۔

اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج بھارت جائیں گے جس کیلئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کر لیا۔

 بھارت نے بلاول بھٹو کے طیارے کے لیے کراچی سے گوا کا روٹ دے دیا، اجلاس میں شرکت سے قبل وزیر خارجہ نے سیاسی قائدین سے رابطے کیےاورانہیں اعتماد میں لیا ۔

وزیر خارجہ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق، جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو فون کر کے گوا کانفرنس پر مشورے لیے جب کہ بی این پی کے اختر مینگل ، بی اے پی کے خالد مگسی اور نیشنل پارٹی کے طاہر بزنجو سے بھی مشورہ کیا۔