دنیا
Time 04 مئی ، 2023

زیلنسکی نے کریملن پر یوکرینی ڈرون حملے کا الزام مسترد کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کریملن پر یوکرینی ڈرون حملے کے روسی الزام کو مسترد کردیا۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ ہم نے پیوٹن یا ماسکو پر حملہ نہیں کیا، ہم اپنی سرزمین پر جنگ لڑ رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے یوکرین کی جانب سے کریملن پر ڈرون حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے صدارتی محل پر ڈرون حملے کو صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش قرار دیا تھا۔

 سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں کریملن کے اوپر دھویں کے بادل دیکھے گئے۔

کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات کریملن کی طرف آنے والے یوکرین کے دو ڈرون مار گرائے گئے، یوکرین کا ڈرون حملہ صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش ہے۔

مزید خبریں :