Time 04 مئی ، 2023
کھیل

سری لنکن کرکٹر دانشکا کیخلاف زیادتی کیس کی سماعت تاخیر کا شکار

سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا پر چار مختلف نوعیت کے جنسی زیادتی کے الزامات کا کیس ہے__فوٹو: فائل
سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا پر چار مختلف نوعیت کے جنسی زیادتی کے الزامات کا کیس ہے__فوٹو: فائل

سڈنی : سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا کے کیس کی سماعت تاخیر کاشکار  ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا پر چار مختلف نوعیت کے جنسی زیادتی کے الزامات کا کیس ہے، ان کے کیس کی سماعت 18مئی تک ملتوی کی گئی ہے، تب تک دانشکا گونا تھیلاکا ضمانت پر ہیں۔

سماعت میں دو ہفتے کی مزید تاخیر پرسری لنکن کرکٹر نیو ساؤتھ ویلز کے پبلک پراسیکیوٹر سے لیگل اخراجات کا مطالبہ کریں گے جب کہ دانشکا کے وکیل نے مزید تاخیر کی مخالفت کی ہے۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ غیر ملکی ہونے کے ناطے دانشکا گونا کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

اگلی سماعت پر لیگل اخراجات کی ادائیگی کے لیے درخواست جمع کرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ  جنسی زیادتی کا یہ واقعہ اور کیس گزشتہ برس آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پیش آیا جس کے بعد سری لنکن کرکٹر کو زیادتی کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ ان دنوں وہ سڈنی میں ضمانت پر ہیں۔

مزید خبریں :