ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی 8 مئی کو طلب

ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں سابق وزیراعظم کو کیس سے متعلق تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے— فوٹو: فائل
ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں سابق وزیراعظم کو کیس سے متعلق تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے— فوٹو: فائل

اربوں روپے کے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹڈاپ) اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے 8 مئی کو طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں سابق وزیراعظم کو کیس سے متعلق تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سابق وزیر اعظم کو ایف آئی اے ملتان کے ذریعے پیش ہونے کا نوٹس کا جاری کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم کو متعلقہ عدالت نے 18 دسمبر 2014 سے حاضری سے استشنیٰ جاری کر رکھا ہے۔ سابق وزیر اعظم پر ایف آئی اے کراچی میں کرپشن کے ٹڈاپ میگا اسکینڈل میں تین مقدمات درج ہیں۔

 مقدمات کے مطابق ٹڈاپ میگا اسکینڈل میں مبینہ طور پر ایک ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزامات ہیں۔ ٹڈاپ جعلی ریبیٹ اسکینڈل میں متعدد کمپنمیوں سمیت مختلف افراد پر 70 سے زائد مقدمات 2013 میں درج کیے گئے تھے۔

اسکینڈل میں پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم بھی نامزد تھے۔

مزید خبریں :