Time 05 مئی ، 2023
کھیل

ورلڈکپ 2023، پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد میں ہونےکا امکان

سکیورٹی کی وجہ سے پاکستان کے میچز چنئی اور بنگلورو میں ہونے کا امکان ہے : بھارتی میڈیا/فوٹوفائل
سکیورٹی کی وجہ سے پاکستان کے میچز چنئی اور بنگلورو میں ہونے کا امکان ہے : بھارتی میڈیا/فوٹوفائل 

دہلی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کرکٹ ورلڈکپ 2023  میں  پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد میں ہونے کا امکان ہے۔

 بھارتی میڈیاکے مطابق  ورلڈکپ کے میچ کی میزبانی نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرنے کا امکان ہے، نریندرا مودی اسٹیڈیم تماشائیوں کی گنجائش کے لحاظ سےکرکٹ کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے، اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

  آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ اکتوبر،نومبر میں شیڈولڈ ہے جب کہ ورلڈکپ کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان جلد متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے لیگ میچز کے لیے 7  وینیوز کو فائنل کیا گیا ہے، احمد آباد میں 2 میچز ہوں گے، تمام معاملات کنٹرول میں رہتے ہیں تو ورلڈکپ کا آغاز  5 اکتوبر سے ہوگا۔ ناگپور، بنگلور،گوہاٹی، حیدر آباد اور کولکتہ کے وینیوز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا  کا بتانا ہےکہ  ممبئی، دہلی، لکھنؤ، راجکوٹ، اندور اور دھرم شالہ بھی وینیوز میں شامل ہیں تاہم سکیورٹی کی وجہ سے پاکستان کے میچز چنئی اور بنگلورو میں ہونے کا امکان ہے۔

 بھارتی میڈیاکے مطابق  ہوم ایڈوانٹیج کے لیے بھارتی ٹیم کے لیے سلو ٹریک پر کھیلنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، آسٹریلیا، انگلینڈ،  نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقا کے خلاف میچ سلو پچز پر کھیلنے کا پلان  بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :