Time 05 مئی ، 2023
پاکستان

کیلاش ویلی میں داخل ہونے پر سیاحوں سے 500 روپے وصولی کا انکشاف

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ٹوکن رسید بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں 4 سیاحوں سے 2 ہزار روپے وصول کیے گئے— فوٹو:فائل
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ٹوکن رسید بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں 4 سیاحوں سے 2 ہزار روپے وصول کیے گئے— فوٹو:فائل

چترال کی وادی کیلاش میں داخل ہونے پر سیاحوں سے 500 روپے وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ٹوکن رسید بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں 4 سیاحوں سے 2 ہزار روپے وصول کیے گئے۔

ٹوکن میں کہا گیا ہے کہ یہ رقوم کیلاش کے لوگوں کی ویلفیئر پر لگائے جائیں گے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے جیو نیوز کو بتایا کہ وادی کیلاش آنے والے سیاحوں سے 500 روپے نہیں لیے جائیں گے۔ 

ان کا کہنا تھاکہ سیاحوں سے 500 روپے لینے والے اہلکار کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :