دنیا
Time 06 مئی ، 2023

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا کی تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹرایبی میں کئی گھنٹوں تک جاری رہی— فوٹو: اے ایف پی
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا کی تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹرایبی میں کئی گھنٹوں تک جاری رہی— فوٹو: اے ایف پی

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم  اور ان کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا کی تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹرایبی میں کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

بادشاہ چارلس کی حلف برداری میں آرچ بشپ آف کینٹربری نےحلف لیا جس کے بعد  بادشاہ چارلس نےحلف نامے پر دستخط کردیے۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم نے سینٹ ایڈورڈ چیئر سنبھال لی اور انہیں تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا، آرچ بشپ نے بادشاہ چارلس کوکنگ ایڈورڈ تاج پہنایا۔

شاہ چارلس کنگ ایڈورڈ تاج پہننے والے ساتویں شاہی سربراہ ہیں۔

اس سے قبل برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے استقبالیہ پیش کیا جب کہ وزیراعظم شہبازشریف تاج پوشی کی تقریب میں شریک ہیں، اس کے علاوہ شاہی خاندان سمیت 2 ہزار200 مہمان شریک ہیں۔

فوٹو بی بی سی
فوٹو بی بی سی

گزشتہ 70 سال کے دوران ہونے والی تاج پوشی کی یہ پہلی تقریب ہے جس میں شرکت کیلئے پرنس ہیری بھی ویسٹ منسٹرایبی پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ پرنس اینڈریو، پرنس ایڈورڈ، پرنسس یوجین، پرنسس این بھی ویسٹ منسٹرایبی تقریب میں شریک ہیں۔

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

بادشاہ چارلس کی زندگی پر ایک نظر:

بادشاہ چارلس14 نومبر1948کو پیداہوئے اور انہیں 1969 میں باقاعدہ طور پر پرنس آف ویلز بنایاگیا جبکہ بادشاہ چارلس نے فوجی خدمات بھی انجام دیں۔

بادشاہ چارلس نے پہلی شادی 1981میں آنجہانی پرنسس آف ویلز ڈیانا سےکی اور پھر بادشاہ چارلس کمیلا پارکر کےساتھ2005 میں رشتہ ازدواج میں بندھے۔

بادشاہ چارلس کے دوبیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں، بادشاہ چارلس کے بیٹے شہزادہ ولیم کو اب پرنس آف ویلز کا اعزاز عطا کردیا گیا ہے۔

چارلس گزشتہ سال ستمبر میں ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد بادشاہ بن گئے تھے۔

مزید خبریں :