07 مئی ، 2023
محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کے 26 ڈی ایس پیز کو سپریٹنڈنٹ پولیس کے عہدے پر ترقی دے دی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی الیکشن بورڈ کی منظوری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گریڈ 17 کے ملازم 26 ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس کی گریڈ 18 میں ترقی کی منظوری دے دی ہے۔
ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں انصار علی مٹھانی، محمد یاسین کلہوڑو، لبنیٰ ٹوانہ، سہیل شاہ، سید علی اصغر شاہ، لیاقت علی عباسی، اورنگزیب عباسی، ارباب علی سومرو، منیر احمد عرسانی، شکیل احمد سرفراز، شاہنواز میمن کے نام شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رانا اقبال جاوید کو 9 مارچ 2023 اور عبدالرشید رند 12 اپریل 2023 پر ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق علی بخش ڈکھن، رسول بخش سیال، محمد ریاض، اصغر علی جت، منظور احمد پنہور، جمعہ خان پنہور، راجہ اظہر محمود، ملک محمد قاسم، شاہد علی، فرحت کمال خان، محمد عارف رانا، فیصل نور اور عبدالوقار ملہن کو بھی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔