Time 07 مئی ، 2023
پاکستان

حکومت ا ور پی ٹی آئی میں مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہونگے: پرویز خٹک

جب حکمرانوں کی نیتوں میں فتور ہو ،جھوٹ بولا جائے اوروعدہ خلافی کی جائے تو یہ صرف وقت کو ضائع کرنا ہے: پرویز خٹک__فوٹو: فائل
 جب حکمرانوں کی نیتوں میں فتور ہو ،جھوٹ بولا جائے اوروعدہ خلافی کی جائے تو یہ صرف وقت کو ضائع کرنا ہے: پرویز خٹک__فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت ا ور پی ٹی آئی میں مذاکرات کبھی بھی کامیا ب نہیں ہوں گے، مذاکرات کی پوزیشن پہلے بھی خراب تھی اور اب بھی خراب ہے۔

نوشہرہ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ جب حکمرانوں کی نیتوں میں فتور ہو ،جھوٹ بولا جائے اوروعدہ خلافی کی جائے تو یہ صرف وقت کو ضائع کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کے ساتھ مذاکرات بے مقصدہے، ان کا انتخابات کرانےکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ اگر ججزکی بے عزتی ہوگی، ان کو انصاف اور عزت فراہم نہ کرسکے تو یہ انسانیت نہیں جنگل کا قانون ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ پی ڈی ایم کی ڈیمانڈ پر عدالتیں چلیں۔

انہوں نے کہا کہ فل کورٹ بنانے پر کوئی اعتراض نہیں، یہ اختیارچیف جسٹس کا ہے۔

مزید خبریں :