Time 07 مئی ، 2023
پاکستان

آڈیو لیکس سے متعلق سوال، چیف جسٹس کا لبوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال آڈیو لیکس سے متعلق سوال پر لبوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کرکے روانہ ہوگئے۔

چیف جسٹس نے کانفرنس میں شرکت کی جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آڈیو لیکس ہوتی ہے، آپ کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے؟

اس پر انہوں نے جواب دیاکہ بس آپ دعا کریں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کبھی آڈیو لیکس، کبھی یہ کبھی وہ پروپیگنڈا، آپ سمجھتے ہیں کہ حالات کو کچھ بہتر کیا جاسکتا ہے ؟

اس پر چیف جسٹس لبوں پر انگلی رکھ کرخاموش رہنے کا اشارہ کیا اور روانہ ہوگئے۔

مزید خبریں :