08 مئی ، 2023
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے اثاثوں کی چھان بین کے معاملے کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) آج جائزہ لے گی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 15دن میں معاملےکی مکمل چھان بین کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزير ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھایا اور ان کا کہنا تھا کہ جسٹس مظاہر نقوی پر سنگین الزامات ہیں، انگلیاں اٹھ رہی ہیں، قومی اسمبلی کو اس اہم ایشو پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، جسٹس مظاہر نقوی کو اپنے اثاثے اور ذرائع آمدن بتانے چاہئیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی نےجسٹس مظاہرنقوی کی آمدن،اثاثوں کی جانچ پڑتال کامعاملہ پی اے سی کے سپرد کیا تھا۔