08 مئی ، 2023
اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کو حال ہی میں ایک شادی میں دیکھا گیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
سجل اور احد نے اپنے اہلخانہ سمیت عالمی شہرت یافتہ سلیبریٹی منیجر حامد حسین کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کی تصاویر زیر گردش ہیں تاہم دونوں کے خاندانوں کی آپس میں لی گئی کوئی تصویر سامنے نہیں آئی۔
ان تصاویر کے بعد ایک مرتبہ پھر احد اور سجل کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ اب یقین ہوگیا کہ دونوں ایک ساتھ نہیں۔
اس تقریب میں ناصرف سجل علی اور احد رضا میر نے شرکت کی بلکہ عائشہ عمر، خوشحال خان، ندیم بیگ، علی انصاری اور امر خان سمیت دیگر فنکاروں بھی موجود تھے۔
تصاویر دیکھیں:
واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ سے سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں تاہم دونوں اداکارہ کی جانب سے تاحال طلاق کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔