کھیل

شرمندگی ہوتی ہے کہ میری وجہ سے افتخار کا نام چاچا پڑگیا: بابر اعظم

اس بات کی خوشی ہے کہ لوگ افتخار سے خوش ہورہے ہیں افتخار ٹی ٹوئنٹی میں بھی ایسی شاندار پرفارمنس دے چکے ہیں: کپتان قومی ٹیم/ فائل فوٹو
اس بات کی خوشی ہے کہ لوگ افتخار سے خوش ہورہے ہیں افتخار ٹی ٹوئنٹی میں بھی ایسی شاندار پرفارمنس دے چکے ہیں: کپتان قومی ٹیم/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ افتخار احمد کو چاچا کہنے پر شرمندگی ہوتی ہے  کیوں کہ اس کے بعد ان کو سب ہی چاچا کہنے لگے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں شکست کے بعد دوران پریس کانفرنس صحافی نے کپتان سے افتخار احمد کی شاندار اننگز سے متعلق سوال کیا۔

اس پر بابر اعظم نے کہا کہ کبھی کبھار مجھے شرمندگی بھی ہوتی ہے کہ میری وجہ سے افتخار احمد کانام چاچا مقبول ہوگیا جو افتخار کیلئے اچھا نہیں ہوا۔

افتخار احمد کی شاندار اننگز پر بات کرتے ہوئے بابر کا کہنا تھا اس بات کی خوشی ہے کہ لوگ افتخار سے خوش ہورہے ہیں، افتخار ٹی ٹوئنٹی میں بھی ایسی شاندار پرفارمنس دے چکے ہیں، آج افتخار احمد کے ساتھ کوئی پلیئر کھڑا نہیں رہ پایا جس کی وجہ سے بدقسمتی سے افتخار میچ فنش نہیں کرسکے، ہم نے افتخار احمد کو چانس دیا تھا کیوں کہ ٹیم مڈل آرڈر کیلئے محنت کررہی ہے ، اب اس نمبر پر سلمان علی آغا اور افتخار اچھا پرفارم کررہے ہیں۔

دوسری جانب جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے افتخار احمد  نے کہا کہ پہلے چاچو چاچو کے نعرے پر برا لگتا تھا لیکن اب مزہ آتا ہے، جس طرح کراؤڈ میرے لیے شور مچاتے ہیں، خوشی ہوتی ہے، چاچو کہنا کوئی بری بات تھوڑی ہے، میں اس کو انجوائے کرتا ہوں، جہاں بھی گیا ہوں فینز بہت محبت کرتے ہیں۔

مزید خبریں :