Time 08 مئی ، 2023
کاروبار

کے الیکٹرک نےمزید 20 سال کیلئے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدیدکی درخواست دیدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں بجلی کی فراہمی کے ذمہ دار نجی ادارےکے الیکٹرک نے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کو درخواست دے دی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے 20 سال کے لیے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدیدکی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی مدت 20 جولائی 2023 کو ختم ہوجائےگی،لائسنس میں مزید 20 سال 20 جولائی2043 تک توسیع کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ کے الیکٹرک 34 لاکھ صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے، لائسنس کی تجدید صارفین اور الیکٹرک پاور انڈسٹری کے مفاد میں ہے۔

نیپرا نے تمام اسٹیک ہولڈرز  اور شہریوں سے14 دنوں میں رائے طلب کرلی ہے۔