کیا اس تصویر میں سورج کے سامنے گزرنے والے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کو تلاش کر سکتے ہیں؟

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن / فائل فوٹو
انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن / فائل فوٹو

سورج بہت بڑا اور روشن ستارہ ہے جو خلا میں بہت طاقتور ریڈی ایشن لہریں خارج کرتا ہے۔

اس کے مقابلے میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) حجم میں سورج سے بہت چھوٹا ہے۔

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن زمین کے گرد 17 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار گھوم رہا ہے اور وہاں رہنے والوں کو روزانہ 16 بار سورج طلوع اور غروب ہوتے ہوئے نظر آتا ہے۔

یعنی آپ درست مقام پر درست ٹیلی اسکوپ سے آئی ایس ایس کو اپنے سر کے اوپر سے گزرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

اسی طرح آئی ایس ایس کئی بار سورج کے سامنے سے بھی گزرتا ہے اور اسی نظارے کو ایک فوٹوگرافر اینڈریو میکارتھی نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

یہ وہ تصویر ہے / فوٹو بشکریہ اینڈریو میکارتھی
یہ وہ تصویر ہے / فوٹو بشکریہ اینڈریو میکارتھی

درحقیقت انہیں اس تصویر کھینچنے کے لیے 12 گھنٹےکا وقت لگا اور اس کے لیے 3 ٹیلی اسکوپس کو استعمال کیا۔

دیکھنے میں تو یہ ایک تصویر ہے مگر یہ ہزاروں تصاویر کا ایک مجموعہ ہے جن کو خوبصورتی سے آپس میں جوڑ دیا گیا ہے۔

مگر کیا آپ اس تصویر میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کو تلاش کر سکتے ہیں۔

جی ہاں آئی ایس ایس اس تصویر میں موجود ہے بس آپ کو اسے ڈھونڈنا ہے۔

ایک اشارہ دے سکتے ہیں، آئی ایس ایس کو سن اسپاٹ کے پاس تلاش کریں، یہ سورج کی سطح کا وہ حصہ ہے جو تاریک نظر آتا ہے کیونکہ وہ اردگرد کے حصوں کے مقابلے میں کچھ ٹھنڈا ہوتا ہے۔

تصویر میں تو ایسا لگتا ہے کہ آئی ایس ایس سورج کی سطح پر موجود ہے مگر حقیقت میں وہ زمین سے محض 250 میل کی بلندی پر تھا۔

تو کیا انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کو تصویر میں تلاش کر سکے؟

اگر نہیں تو اس کا جواب آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

یہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن ہے / فوٹو بشکریہ اینڈریو میکارتھی
یہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن ہے / فوٹو بشکریہ اینڈریو میکارتھی

یقیناً اس تصویر میں ننھے سائے کی طرح نظر آنے والے اسپیس اسٹیشن کو تلاش کرنا آسان نہیں۔

مزید خبریں :