Time 08 مئی ، 2023
پاکستان

جلد روس کا سستا تیل پاکستان آنے والا ہے: احسن اقبال

عمران خان کو غم کھائے جارہا ہے کہ حکومت کو اگر دوتین ماہ مل گئے تو یہ معشیت کو سنبھالنے میں کامیاب ہوجائے گی: وفاقی وزیر— فوٹو:فائل
عمران خان کو غم کھائے جارہا ہے کہ حکومت کو اگر دوتین ماہ مل گئے تو یہ معشیت کو سنبھالنے میں کامیاب ہوجائے گی: وفاقی وزیر— فوٹو:فائل

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جلد روس کا سستا تیل پاکستان میں آنے والا ہے۔

یونیورسٹی آف نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کا معاہدہ حتمی مراحل میں پہنچ چکا ہے جس سے منصوبہ طےہونےسےروپےکی قدرمستحکم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ روس کا سستا تیل جلد پاکستان میں آنے والا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو غم کھائے جا رہا ہےکہ حکومت کو دو تین ماہ مل گئے تو معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہوجائےگی۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ عمران خان نے چین کے وزیرخارجہ کے دورے پر مظاہروں کا اعلان کیا ہے، عمران خان کی سیاست کا مقصدرہ گیاہےکہ سی پیک منصوبےکو ڈی ریل کیاجائے۔

مزید خبریں :