10 مئی ، 2023
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کے بعد اُن کے پیچھے رہ جانے والی وہیل چیئر بھی موضوعِ بحث بن گئی۔
گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری اداروں کے بیان بازی سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کے لیے وہیل چیئر پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں ہائی کورٹ میں رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو حراست میں لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کے بعد عمران خان کے پیچھے رہ جانے والی وہیل چیئر پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے شروع کر دیے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اسے ڈرامے کا اختتام کہا تو کسی نے ایک بیمار آدمی کو اُس کے ضروری سامان کے بغیر لے جانے کو ظلم قرار دیا۔ْ
کسی نے کہا کہ آپ جتنے بھی بیمار ہوں رینجرز آپ کو پیروں پر کھڑا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔