Time 10 مئی ، 2023
کھیل

ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلادیش نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی مخالفت کردی

ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو جب کہ باقی ملکو ں کے میچز پاکستان میں ہوں گے۔/ فائل فوٹو
ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو جب کہ باقی ملکو ں کے میچز پاکستان میں ہوں گے۔/ فائل فوٹو

ایشیا کپ 2023 کیلئے  بنگلادیش اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کی مخالفت کردی۔

پی سی بی نے ایشیا کپ کیلئے اے سی سی کو  ایک بار پھر  ہائبرڈ ماڈل کی تجویز دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو جب کہ باقی ملکو ں کے میچز پاکستان میں ہوں گے۔

نئی تجویز میں اے سی سی کے لاجسٹک اور ٹیکنیکل مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے: پی سی بی  

پی سی بی کی نئی تجویز میں اے سی سی کے لاجسٹک اور ٹیکنیکل مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سری لنکا اور بنگلا دیش کو پاکستان میں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ، بورڈ کے پاس سری لنکا کرکٹ اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی ای میلز ہیں۔

ایشیا کپ 2022 میں 27 اگست سے 11 ستمبر تک یو اے ای میں کھیلا گیا، ایشیا کپ 2018 میں 15 سے 28 ستمبر تک کھیلا گیا ، رواں برس بھی کچھ یہی ونڈو ایشیا کپ کیلئے ہے۔

تاہم اب بنگلا دیش اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل پر اعتراض اٹھا دیا ہے اور دونوں بورڈ ز کو یو اے ای میں میچز پر اعتراضات ہیں، بنگلا دیش اور سری لنکا نے لاجسٹک اور سفری معاملات پر اعتراض بھی اٹھایا۔

 یو اے ای میں گرمی بہت ہوتی ہے: موہن ڈی سلو

سری لنکا کے سیکرٹری کرکٹ موہن ڈی سلو کا کہنا ہے کہ ہم نے اے سی سی کو لکھا ہے کہ ہم ہائبرڈ فارمولے کے خلاف ہیں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ، یو اے ای میں گرمی بہت ہوتی ہے،  پی سی بی کیلئے تجویز ہے کہ وہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی طرح ایشیا کپ دوسرے وینیو پر کرائے، اگر سری لنکا کو ایشیا کپ کروانے کی آفر دی جاتی ہے تو ہم قبول کریں گے، ایشیا کپ کو سر ی لنکا میں کروانے کیلئے تیا رہیں، پھر چاہے  آفیشل میزبان پاکستان ہی رہے۔

 پی سی بی حکام نے ایشیاکپ دوسرے وینیو پر کرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر ایشیا کپ پاکستان کےعلاوہ دوسرے وینیو پر کرایا جاتا ہے توہم نہیں کھیلیں گے۔

مزید خبریں :