پشاور: پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپیں، 4 افراد جاں بحق

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

پشاور میں  پولیس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مشتعل کارکنان کے درمیان  جھڑپوں میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پشاور کی شیرشاہ روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے بعض کارکنان مسلح بھی ہیں جو فائرنگ بھی کر رہے ہیں جب کہ پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کی جارہی ہے۔

شیرشاہ روڈ پر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے ایدھی ایمبولینس کو روکا، مریض کو اُتارا اور ایمبولینس کو توڑ پھوڑ کے بعد اسے نذر آتش کر دیا۔ مشتعل مظاہرین نے ریڈیو پاکستان کی عمارت پر بھی دھاوا بول دیا اور عمارت میں گھس کر سرکاری سامان لوٹ لیا اور عمارت کو آگ بھی لگادی۔

ڈی جی ریڈیو پاکستان طاہر حسن کے مطابق مشتعل افراد مسلح ہیں اور انہیں وہاں موجود خواتین عملے پر بھی تشدد کیا۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق اسپتال میں اب تک 27 زخمی اور 4 لاشوں کو لایا گیا ہے، زخمی اور جاں بحق افراد کو گولیاں لگی ہیں۔

ترجمان کے مطابق  زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔

مزید خبریں :