11 مئی ، 2023
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس اب تک بحال نہ ہوسکی۔
منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے اور مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند ہے۔
30 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود انٹرنیٹ سروس بحال نہیں ہوئی ، سوشل میڈیا ایپس بدستور متاثر ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق انٹرنیٹ بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے ، انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پر بند کی گئی ہے ۔