Time 11 مئی ، 2023
پاکستان

دیر میں پی ٹی آئی شرپسندوں کا حملہ، فورسز کی 8 گاڑیاں اور ٹول پلازہ جلادیا

شرپسندوں کی کارروائی کے دوران چکدرہ قلعہ میں فرنٹیئر کور کے جوانوں نے رد عمل نہیں دیا اور صبر کا مظاہرہ کیا/ اسکرین گریب
شرپسندوں کی کارروائی کے دوران چکدرہ قلعہ میں فرنٹیئر کور کے جوانوں نے رد عمل نہیں دیا اور صبر کا مظاہرہ کیا/ اسکرین گریب

دیر کے علاقے میں پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے حملہ کردیا۔

جیو نیوز کےمطابق دیر کے علاقے چکدرہ میں سکیورٹی فورسز قلعہ میں پی ٹی آئی شرپسندوں نے حملہ کیا جس دوران سکیورٹی فورسز کی 8 گاڑیاں، فرنیچر اور قیام پاکستان سے پہلے بنائی گئی بلڈنگ جلا دی گئی۔

شرپسندوں نے چکدرہ میں قائم موٹر وے کے ٹول پلازہ کو بھی نذر آتش کر دیاگیا جب کہ شرپسندوں کی کارروائی کے دوران چکدرہ قلعہ میں فرنٹیئر کور کے جوانوں نے رد عمل نہیں دیا اور صبر کا مظاہرہ کیا۔


مزید خبریں :