ہنگامہ آرائی میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی لسٹ جاری

حسان نیازی، غلام محی الدین دیوان ، پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیخ، ڈاکٹر یاسمین راشد و دیگر شامل ہیں__فوٹو: رائٹرز
حسان نیازی، غلام محی الدین دیوان ، پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیخ، ڈاکٹر یاسمین راشد و دیگر شامل ہیں__فوٹو: رائٹرز

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ آرائی میں ملوث پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی لسٹ جاری کردی۔

ہنگاموں میں ملوث افراد کی لسٹ میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری، علی امتیاز  وڑائچ، میاں عثمان اکرم، ملک وقار، عالیہ حمزہ ،عالیہ شہزاد ، رائے اسلم کھرل، ناصر سلمان ، محمد مدنی ، زبیر خان نیازی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ حسان نیازی، غلام محی الدین دیوان ، پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیخ، ڈاکٹر یاسمین راشد و دیگر شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق لسٹ میں شامل افراد کی گرفتاری کے لیے بڑا آپریشن کیا جائے گا۔

مزید خبریں :