جناح ہاؤس حملہ: شر پسندوں نے قائد اعظم کا پیانو ، رائٹنگ ٹیبل اور تلوار بھی جلا ڈالی

یہ نوادرات بانی پاکستان نے حکومت پاکستان کو عطیہ کی تھیں اوربطور قومی ورثہ یہاں محفوظ تھیں/ فوٹو سوشل میڈیا
یہ نوادرات بانی پاکستان نے حکومت پاکستان کو عطیہ کی تھیں اوربطور قومی ورثہ یہاں محفوظ تھیں/ فوٹو سوشل میڈیا

پنجاب کے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی کے دوران اب تک 1280 سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ پُر تشدد مظاہروں میں 145 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شرپسندوں نے منگل کو جناح ہاؤس لاہور میں قائداعظم محمد علی جناح کا پیانو ، رائٹنگ ٹیبل ڈیسک اور تلوار بھی جلا ڈالی۔

یہ نوادرات بانی پاکستان نے حکومت پاکستان کو عطیہ کی تھیں اوربطور قومی ورثہ یہاں محفوظ تھیں۔

تاہم لاہور میں 63، راولپنڈی 28 ، فیصل آباد 21 ، اٹک 10 ،گوجرانوالا 13، سیالکوٹ 5 اور میانوالی میں 6 افسران و اہلکار زخمی ہوئے۔

پنجاب پولیس کے زیر استعمال 60 گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا جن میں سے لاہور میں 17، گوجرانولہ 3 ،فیصل آباد 13، سیالکوٹ 5، راولپنڈی 18 ،بھکر 2 اور اٹک میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔

مزید خبریں :