11 مئی ، 2023
سندھ حکومت نے صوبائی اسمبلی میں بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم ایوان سے منظور کروالی ہے جس کے تحت کوئی بھی غیر منتخب شخص اب چیئرمین ٹاؤن اور میئر کے الیکشن میں حصہ لے سکےگا۔
سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ایکٹ میں ترمیمی بل کی ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کی جانب سے حمایت کی گئی جب کہ پیپلزپارٹی کے بعض ارکان نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا گیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، بل کے مطابق کوئی بھی غیر منتخب شخص اب چیئرمین ٹاؤن اور میئر کے الیکشن میں حصہ لے سکےگا۔
پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ترمیمی بل من پسند افراد کو آگے لانےکا باعث بنےگا جس سے پرانے تنظیمی کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جا رہا ہے اور فیصلے کے خلاف تنظیمی سطح پر بھی احتجاج بھی ریکارڈ کروایا جائےگا۔