12 مئی ، 2023
ریڈیو پاکستان پشاور پر شرپسندوں کے حملے کے بعد معطل نشریات کو پاک فوج کی مدد سے دوبارہ بحال کر دیا گیا۔
ریڈیو پاکستان کے سینیئر پروڈیوسر اکرام اللہ مروت کے مطابق ریڈیو پاکستان پشاور سے منقطع نشریات بحال کر دی گئی ۔
منگل کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران پشاور میں قائم پاکستان کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن پر دھاوا بول دیا تھا۔
شرپسند عناصر نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ لگادی تھی جس کے بعد نشریات معطل ہوگئی تھی۔
اکرام اللہ مروت کے مطابق پاک فوج نے ریڈیو پاکستان کی نشریات کی جلد بحالی میں مدد فراہم کی ہے ۔