پی ٹی آئی کی مرکزی سینیئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی  رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے رات گئے  تحریک انصاف کی مرکزی سینیئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ ، فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے جب کہ شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ   پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی  گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو نقص امن کے خطرات کی وجہ سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو رہا کرکے انہیں پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے آج رات عمران خان کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہنےکی اجازت دی ہے۔

مزید خبریں :