12 مئی ، 2023
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بدنظمی پر عدالت میں کھڑے ہوکر سب سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر عدالت میں شدید بدنظمی پیدا ہوگئی جس پر ججز نے بھی برہمی کا اظہار کیا اور اٹھ کر چلے گئے پھر سماعت میں نماز جمعہ کا وقفہ کردیا گیا۔
اس دوران عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون اور پی ٹی آئی کے وکیل سیف الرحمان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون سے معافی مانگی جب بعد ازاں سیف الرحمان نے بھی ان سے معذرت کی۔
عدالت میں شور شرابے پر عمران خان عدالت میں کھڑے ہوگئے اور کہا کہ تمام لوگ پرامن رہیں اور عدالت کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں۔