Time 12 مئی ، 2023
پاکستان

وزارت داخلہ کی ہدایت پر انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی: پی ٹی اے

9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی— فوٹو: فائل
9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی— فوٹو: فائل

پاکستان کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔

تاہم اب انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے اور امکان ہے کہ کچھ دیر میں سروس مکمل طور پر بحال ہوجائے گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہداہت پر انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :