پاکستان

بلاول کا جلسہ، سٹی اسٹیشن سے چلنے والی ٹرینیں کل کینٹ اسٹیشن سے چلائی جائیں گی

آنے اور جانے کیلئے کراچی کینٹ اسٹیشن کو استعمال کریں: ریلوے حکام— فوٹو:فائل
 آنے اور جانے کیلئے کراچی کینٹ اسٹیشن کو استعمال کریں: ریلوے حکام— فوٹو:فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسے کے باعث سٹی ریلوے اسٹیشن سے چلنے والی ٹرینیں کل کینٹ ریلوے اسٹیشن سے چلائی جائیں گی۔

کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں آئی آئی چندریگر روڈ پر کل 13 مئی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے کی وجہ سے کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن کی طرف آنے اور جانے والے راستے بند کردیے گئے ہیں۔ 

پاکستان ریلوے حکام کے مطابق اس بنا پر مسافروں کو سٹی اسٹیشن پہنچنے میں دشواری کا خدشہ ہے اور اسی وجی سے 11 اپ ہزارہ ایکسپریس، 145 اپ سکھر ایکسپریس اور 151 اپ شاہ لطیف ایکسپریس سٹی ریلوے اسٹیشن کے بجائے کینٹ ریلوے اسٹیشن سے چلائی جائیں گی اور اسی طرح کراچی پہنچنے والی ان ٹرینوں کا آخری اسٹاپ بھی کینٹ اسٹیشن ہوگا۔ 

ترجمان ریلوے نے مسافروں سے التماس کی ہے کہ آنے اور جانے کیلئے کراچی کینٹ اسٹیشن کو استعمال کریں۔

مزید خبریں :