Time 12 مئی ، 2023
کاروبار

پاکستان 6 ارب ڈالر جمع نہیں کرسکا، اب شاید آئی ایم ایف بجٹ دیکھ کر فیصلہ کرے: مفتاح

پاکستان کے دیوالیہ ہونےکا خطرہ بدستور موجود ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ 6 ماہ پہلے ہوجانا چاہیے تھا: رہنما ن لیگ— فوٹو: فائل
پاکستان کے دیوالیہ ہونےکا خطرہ بدستور موجود ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ 6 ماہ پہلے ہوجانا چاہیے تھا: رہنما ن لیگ— فوٹو: فائل

لندن : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد کے رویے پر پی ٹی آئی کی حمایت متاثر ہوسکتی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ برطانیہ سے ملے 190 ملین پاؤنڈ کا جواب عمران خان کو دینا چاہیے، مجھے50 روز قید تنہائی اور  تین ماہ اڈیالہ جیل میں رکھا گیا۔

پارٹی قائد نوازشریف سے رابطے کے سوال  پر مفتاح اسماعیل  نے نفی میں جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونےکا خطرہ بدستور موجود ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ 6 ماہ پہلے ہوجانا چاہیے تھا، پاکستان اب تک 6 ارب ڈالر جمع کرنےکی شرط بھی پوری نہیں کرسکا، اب شاید آئی ایم ایف بجٹ دیکھ کر فیصلہ کرے۔

رہنما ن لیگ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسائل کےحل کیلئے بنیادی اصلاحات اور تنظیم نو کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار کو میرے مشوروں کی ضرورت نہیں۔

مزید خبریں :