Geo News
Geo News

Time 12 مئی ، 2023
پاکستان

پیر 15 مئی سے پرچے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہونگے: برٹش کونسل

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج کی وجہ سے او اور اے لیولز کے امتحانات بھی متاثر ہوئے ہیں— فوٹو: فائل
عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج کی وجہ سے او اور اے لیولز کے امتحانات بھی متاثر ہوئے ہیں— فوٹو: فائل

کراچی : برٹش کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیمبرج امتحانات پیر سے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

برٹش کونسل کا کہنا ہے کہ پیر 15 مئی سے پرچے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہونگے۔

خیال رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج کی وجہ سے او اور اے لیولز کے امتحانات بھی متاثر ہوئے ہیں۔