Time 13 مئی ، 2023
صحت و سائنس

گرمیوں میں اخروٹ کھانے کے کیا فائدے ہیں؟

ماہرین نے ہدایت کرتے ہوئے ایک دن میں 28 گرام سے زیادہ اخروٹ کھانے سے منع کیا ہے—فائل فوٹو
ماہرین نے ہدایت کرتے ہوئے ایک دن میں 28 گرام سے زیادہ اخروٹ کھانے سے منع کیا ہے—فائل فوٹو

اخروٹ کا شمار خشک میوہ جات میں ہوتا ہے اور اسے سردیوں کی سوغات مانا جاتا ہے، اسی لیے اس کا استعمال بھی سردیوں میں زیادہ کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے اخروٹ کو گرمیوں میں کھانا فائدے مند ہوتا ہے؟

عوام میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اخروٹ کو صرف سردیوں میں ہی استعمال کرنا چاہیے لیکن ایسا نہیں ہے، اخروٹ کا استعمال گرمیوں کی ڈائٹ میں بھی شامل کرنا چاہیے۔

 ماہرین کے مطابق اخروٹ میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے جو  ہماری صحت کیلئے ضروری ہوتا ہے کیونکہ انسانی جسم  اومیگا 3 خود بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

اس کے علاوہ اخروٹ پروٹین اور فائبر سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو دل کی بیماریوں سمیت وزن برقرار رکھنے کے ساتھ ذیابیطس کے خطرے سے بھی بچاتا ہے۔

ساتھ ہی ماہرین نے ہدایت کرتے ہوئے ایک دن میں 28 گرام سے زیادہ  اخروٹ کھانے سے منع کیا ہے۔

گرمیوں میں اخروٹ کھانے کے طریقے:

اخروٹ کے فوائد کی تو بات ہوگئی اب جانتے ہیں کہ ہم گرمیوں میں اخروٹ کا استعمال مختلف طریقوں سے کیسے کر سکتے ہیں۔

بھیگے ہوئے اخروٹ:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

رات میں 2 اخروٹ کو بھگو کر رکھ دیں اور اسے صبح نہار منہ نوش فرمائیں، اس سے اخروٹ کی تاثیر ٹھنڈی ہوجائے گی نیز یہ نظامِ ہاضہ کیلئے بھی مفید ہے۔

اخروٹ کا دودھ کے ساتھ استعمال:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اخروٹ کو دودھ میں پکانے کے بعد اس کا استعمال کرنے سے آپ کی صحت کو بے شمار فوائد حاصل ہوں گے، اس کے علاوہ اخروٹ کو ملک شیک میں ڈال کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو گرمیوں میں بہترین مشروب ہے۔

اخروٹ کو پکوان میں شامل کریں:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

میٹھے میں اگر حلوے اور کھیر کی بات کی جائے تو اخروٹ کے بغیر ذائقہ مزہ نہیں دیتا، میٹھی ڈشز میں اخروٹ ڈال کر نوش کیا جاسکتا ہے، اس سے آپ گرمیوں میں بہتر محسوس کریں گے جبکہ آپ کے منہ کا ذائقہ بھی اچھا ہوجائے گا۔

مزید خبریں :