Time 13 مئی ، 2023
کھیل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز کے حوالے سے بات چیت

اس معاملے پر دونوں بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران کے درمیان ابتدائی بات ہوئی ہے:ذرائع—فوٹو: فائل
اس معاملے پر دونوں بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران کے درمیان ابتدائی بات ہوئی ہے:ذرائع—فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سری لنکا کرکٹ کے درمیان ون ڈے میچز کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز ورلڈ کپ کی وجہ سے ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر دونوں بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران کے درمیان ابتدائی بات ہوئی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے جولائی میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اگلے سائیکل کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ میچز کے ساتھ ون ڈے میچز کے بھی آپشن پر بات چیت ہوئی ہے، سیریز کے لیے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سائیکل کے دوران کوئی اور ونڈو دیکھنے کا آپشن ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی وجہ سے دونوں بورڈز کے لیے ٹیسٹ سیریز اہمیت کی حامل ہے۔

مزید خبریں :