Time 13 مئی ، 2023
دنیا

دو دہائیوں کا طاقتور ترین سمندری طوفان ’موچا‘ بنگلادیش سے ٹکرانے کو تیار

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ طوفان موچا اتوار کو کاکس بازار کے ساحل سے ٹکرائے گا اور اس کے نتیجے میں 170 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں— فوٹو: فائل
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ طوفان موچا اتوار کو کاکس بازار کے ساحل سے ٹکرائے گا اور اس کے نتیجے میں 170 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں— فوٹو: فائل

تقریباً دو دہائیوں کا طاقت ور ترین سمندری طوفان ’موچا‘ بنگلادیش کے ساحل سے ٹکرانے کیلئے تیار ہے اور حفاظتی اقدامات کے تحت لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

بنگلادیش کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے کاکس بازار میں قائم دنیا کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ میں مقیم 10 لاکھ افراد میں سے تقریباً پانچ لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

کاکس بازار میں قائم دنیا کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ میں مقیم 10 لاکھ افراد میں سے تقریباً پانچ لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے— فوٹو بشکریہ بی بی سی
کاکس بازار میں قائم دنیا کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ میں مقیم 10 لاکھ افراد میں سے تقریباً پانچ لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے— فوٹو بشکریہ بی بی سی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ طوفان موچا اتوار کو کاکس بازار کے ساحل سے ٹکرائے گا اور اس کے نتیجے میں 170 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں اور سمندری لہریں 12 فٹ تک بلند ہوسکتی ہیں۔

ساحلی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور خطرے کی علامت سرخ جھنڈے ان علاقوں میں بلند کردیے گئے ہیں۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موچا دو دہائیوں میں بنگلادیش میں آنے والا طاقت ور ترین طوفان ہوگا۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موچا دو دہائیوں میں بنگلادیش میں آنے والا طاقت ور ترین طوفان ہوگا— فوٹو: بشکریہ بی بی سی
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موچا دو دہائیوں میں بنگلادیش میں آنے والا طاقت ور ترین طوفان ہوگا— فوٹو: بشکریہ بی بی سی

طوفان کے میانمار بنگلادیش ساحلی علاقوں کی طرف بڑھتے ہی اطراف میں موجود ائیرپورٹس بند کردیے گئے تھے اور ماہی گیروں کو سمندر سے واپس آنے اور محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کردیے گئے تھے۔

کاکس بازار کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ویبھوشن کانتی داس کا کہنا ہے کہ ہم حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ ایک بھی انسانی جان ضائع ہو۔

ساحلی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور خطرے کی علامت سرخ جھنڈے ان علاقوں میں بلند کردیے گئے ہیں— فوٹو بشکریہ بی بی سی
ساحلی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور خطرے کی علامت سرخ جھنڈے ان علاقوں میں بلند کردیے گئے ہیں— فوٹو بشکریہ بی بی سی

پاکستان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفان موچا کے حوالے سے کوئی الرٹ نہیں جاری کیا گیا اور اس طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو فی الحال کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے۔

مزید خبریں :