Geo News
Geo News

کھیل

قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم دسمبر 2023 سے جنوری 2024 میں آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

ٹیسٹ سیریز کو بینو قادر ٹرافی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، اور یہ سیریز تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ پرتھ،  میلبرن اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر پرتھ اسٹیڈیم ، دوسرا 26 سے 30 دسمبر میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری سڈنی میں کھیلا جائے گا۔