جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث 76 ملزمان گرفتار، 17 مقدمات درج

شرپسندوں کی قیادت کی گرفتاریوں کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں پُرتشددمظاہروں کے دوران سب سے بڑامسئلہ جی ایچ کیوگیٹ پردرپیش رہا: سی پی او پنڈی— فوٹو: پنڈی پولیس
شرپسندوں کی قیادت کی گرفتاریوں کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں پُرتشددمظاہروں کے دوران سب سے بڑامسئلہ جی ایچ کیوگیٹ پردرپیش رہا: سی پی او پنڈی— فوٹو: پنڈی پولیس

راولپنڈی کے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) پر حملے میں ملوث 76 افراد کو گرفتار کرلیا گيا جبکہ 17 مقدمات درج کیے گئے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھاکہ پُرتشددمظاہروں کے دوران سب سے بڑامسئلہ جی ایچ کیوگیٹ پردرپیش رہا، جی ایچ کیو گیٹ کو توڑا گیا وہاں جلاؤ گھیراؤکیا گیا۔

انہوں نے گرفتار ملزمان کی تصاویر میڈیا کے ساتھ شیئر کیں اور بتایا کہ پنڈی سے مجموعی طور پر 264 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ویڈیو میں نظر آنے والے اکثر افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

سی پی او نے  یہ دعویٰ بھی کیاکہ پولیس کے تمام شواہد عدالت میں قابل قبول ہیں، پُرتشدد مظاہرین نے پولیس کی 20 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، دو ڈی ایس پیز اور ایک ایس ایچ او بھی زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہر ڈویژن کی تفتیشی ٹیمیں الگ سے تمام مقدمات پر کام کررہی ہیں، توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کو ہرصورت گرفتار کیا جائے گا، شرپسندوں کی لیڈر شپ کی گرفتاریوں کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :