Time 15 مئی ، 2023
دلچسپ و عجیب

عراق میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، تصویر وائرل

سوشل میڈیا پر اس بچے کی تصویر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے چہرے پر درمیان میں دو کے بجائے صرف ایک آنکھ موجود ہے—فوٹو: غیر ملکی میڈیا
سوشل میڈیا پر اس بچے کی تصویر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے چہرے پر درمیان میں دو کے بجائے صرف ایک آنکھ موجود ہے—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

عراق میں ایک آنکھ والے انسانی بچے کی پیدائش ہوئی جسے دیکھ کر  اسپتال کا عملہ  بھی حیران ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  عراق کے علاقے ذی قار کے اسپتال میں ایک آنکھ والے عجیب و غریب  بچے کی  پیدائش ہوئی، البتہ بچہ پیدائش کے فوراً بعد ہی انتقال کر گیا۔

 سوشل میڈیا پر اس بچے کی تصویر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے چہرے پر درمیان میں دو کے بجائے صرف ایک آنکھ موجود ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش غیر معمولی ہے اور اس کی وجہ ماں اور باپ کے خون میں یکسانیت نہ ہونا یا پھر  حمل کے دوران ماں کے پیٹ میں کسی جراثیم کا موجود ہونا ہے ۔

اس کے علاوہ ایک اور ڈاکٹر نے کہا کہ  بچے کے دماغی ٹشوز میں کمی بھی اس غیر معمولی پیدائش کی وجہ ہوسکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 1665 میں ایسا پہلا حیران کن کیس سامنے آیا تھا جس میں ایک آنکھ والا بچہ پیدا ہوا تھا اور دنیا میں اب تک صرف 7 ہی ایسے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مزید خبریں :