15 مئی ، 2023
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دن 3 بجے ہوگا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا، اجلاس میں مسلح افواج کی قیادت اور حکام شریک ہوں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات پر بریفنگ دی جائےگی۔