نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ کے 2 روز بعد ہی چوتھی بلند ترین چوٹی بھی سر کر لی

نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 6 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں/ فوٹو: سوشل میڈیا
نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 6 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں/ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے 2 روز بعد چوتھی بلند ترین چوٹی لوٹسے کو بھی سر کر لیا۔

نائلہ کیانی نے 8516 میٹر بلند لوٹسے کو نیپالی وقت کے مطابق 8 بج کر 13 منٹ پر سر کیا۔

نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 6 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

انہوں نے 2 دن قبل بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کیا تھا اور وہ اس سے قبل کے ٹو، اناپورنا، گیشر برم ون اور گیشر برم ٹو بھی سر کر چکی ہیں۔

مزید خبریں :